the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی


(ایجنسیز)

شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے یرموک میں متحارب جنگجو دھڑوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں محصور ہزاروں فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی امداد معطل ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق اتوار کو یرموک کیمپ میں ایک مارٹر گولہ لگنے سے ایمبولینس گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا۔اس کیمپ کے مکینوں نے اس واقعہ کے بعد متعدد دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

شامی صدربشارالاسد کی حامی فلسطینی جماعت پاپولر فرنٹ برائے آزادیِ فلسطین جنرل کمان نے القاعدہ کی شامی شاخ النصرۃ محاذ پر لڑائی شروع کرنے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے تعلق رکھنے والے جنگجو کیمپ میں داخل ہو کر دوسروں پر حملہ آوروں ہورہے ہیں۔

شامی فوج نے گذشتہ کئی ماہ سے یرموک کیمپ کا محاصرہ کررکھا ہے اور وہاں مقیم قریباً بیس ہزار فلسطینی محصور ہو کررہ گئے ہیں اور وہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔انھیں اقوام متحدہ کے تحت فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی انروا نے حال ہی میں خوراک کے پیکٹ



تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔

انروا کے ترجمان کرس گینز کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ یرموک میں اتوار کے بعد سے خوراک کے پارسلز تقسیم نہیں کرسکا ہے۔انھوں نے تنازعے کے تمام فریقوں سے فوری طور پر امدادی کارروائیوں شروع کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے گذشتہ کئی ماہ سے یرموک کے علاوہ دمشق کے بعض دوسرے نواحی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور ان علاقوں کے مکینوں تک خوراک سمیت بنیادی اشیاء بھی مہیا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ان علاقوں کی آبادی کی اکثریت اہل سنت پر مشتمل ہے اور شامی فوج انھیں زبردستی صدر بشارالاسد کا وفادار بنانے کی کوشش کررہی ہے یا اس کی یہ کوشش ہے کہ وہ باغی جنگجوؤں کے خلاف ہوجائیں۔

اقوام متحدہ کی ثالثی کے نتیجے میں شام کے وسطی شہر حمص،یرموک اور دمشق کے دوسرے علاقوں میں گذشتہ ماہ جنگ بندی ہوئی تھی جس کے بعد وہاں پھنسے ہوئے شہریوں کو دوسرے علاقوں کی جانب منتقل کیا گیا ہے یا انھیں اقوام متحدہ کے تحت خوراک اور دوسری بنیادی اشیاء بھی مہیا کی گئی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.